موجودہ حکومت نے جمہوریت پر شب خون مارا، ایم ایس اطہر قر یشی 

      موجودہ حکومت نے جمہوریت پر شب خون مارا، ایم ایس اطہر قر یشی 

  

کوالا لمپور (فاروق ڈوگر) ٹی ٹی آیس جے گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین ایم ایس اطہر قر یشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ سچ ہے کہ اپوزیشن  جماعتیں متحد نہیں ہے اور نہ ہی سچی ہیں چوروں اور لٹیروں سے بھی بھری ہوئی ہیں لیکن اس کے باوجود ہم جمہوری عمل کے حق میں ہیں موجودہ حکومت نے جمہوریت پر شب خون مارا ہے سب سے پہلے عوامی مینڈیٹ چوری کیا اب ون مین شو کا قانون چل رہا ہے اگر موجودہ حکومت اپنی ہی جماعت کے چوروں اور لٹیروں کا احتساب نہیں کر سکی انہیں پابند سلاسل نہیں کر سکی تو اس کو یہ حق حاصل نہیں ہے کے وہ اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں پر انگلی اٹھائے عمران خان کو سب سے پہلے اپنا احتساب کرنا ہوگا کیونکہ مدینہ کی ریاست کے قاضی یحیی کیا کرتے تھے موجودہ حکومت نے غیبی قوت کی مدد سے تمام بل پاس کر آئے ہیں جو جمہوریت کے قطعی خلاف ہیں بلکہ پاکستان کے قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہیلہذا یہ حکومت کسی بھی طرح سے عوام دوست اور پاکستان کے مفاد میں بہتر نہیں ہو سکتی کھلم کھلا پاکستان دشمنوں کی حمایت کرنے والی حکومت نے اب محب بے وطن پاکستانیوں کے خلاف کالا قانون پاس کر لیاہے اب اس کی آڑ میں سیاسی انتقام کو مزید تیز کیا جائے گا ہم تو کل تک یہی رونا رو رہے تھے انڈیا نے مسلمانوں کے گرد گھیراتنگ کرنے کے لئے ایک کالا قانون پاس کیا ہے اور اسی قانون کے تحت انہوں نے کشمیریوں کے اوپر مظالم کیے آپ ہمارے گروپ میں بھی وہی قانون پاس ہوگیا  ہیں اللہ محب وطن پاکستانیوں کی حفاظت فرمائے۔اپوزیشن جماعتوں نے اگر واقعی ملک اور قوم کی خدمت کرنی ہے تو عوامی امنگوں کے مطابق میدان عمل میں نکل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

 ایم ایس اطہر قر یشی 

مزید :

صفحہ آخر -