عرب امارات کے وزیر صحت کوروناویکسین لگوانے والے پہلے اعلیٰ عہدیدار

  عرب امارات کے وزیر صحت کوروناویکسین لگوانے والے پہلے اعلیٰ عہدیدار

  

ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات کے وزیر صحت عبدالرحمن الاویس کو کووِڈ19سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی ہے۔ وہ چھ روز پہلے منظورشدہ اس ویکسین کو لگوانے والے پہلے اعلی حکومتی عہدہ دار ہیں۔اماراتی حکومت نے گذشتہ سوموار کو کووِڈ19کے علاج اور اس سے بچاؤ کے لیے ملک میں تیار کردہ اس ویکسین کے استعمال کی ہنگامی بنیاد پر منظوری دی تھی۔یو اے ای کی کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق وزیر صحت الاویس نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ ویکسین فی الوقت کووِڈ19کی وبا کے خلاف جنگ میں ہمارے صفِ اول کے دفاعی ہیروز کے لیے دستیاب ہوگی کیونکہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران میں اس وائرس کا شکار ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔انھوں نے بتایا کہ یہ ویکسین مکمل طور پر قوانین اور قواعد وضوابط سے مطابقت کی حامل ہے۔انھوں نے واضح کیا کہ حکام کرونا وائرس کے خلاف محاذِ اول پر موجود ورکروں کو کسی بھی خطرے سے بچانا چاہتے ہیں کیونکہ وہ اپنے کام کی نوعیت کی وجہ سے اس وائرس کا شکار ہوسکتے ہیں۔ان کے بہ قول اس ویکسین کے نتائج کے جائزے سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ یہ استعمال کے لیے بالکل محفوظ ہے۔

عبدالرحمن

مزید :

صفحہ آخر -