بدین،اقلیتی برداری کا بھارت میں 11ہندوؤں کے قتل پر احتجاج

  بدین،اقلیتی برداری کا بھارت میں 11ہندوؤں کے قتل پر احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بدین(این این آئی)پاکستان سے بھارت نقل مکانی کر کے جانے والے 11 افراد کے بھارت میں قتل کے خلاف بدین میں اقلیتی برادری نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سے بھارت منتقل ہونے والے گیارہ افراد کا بھارت میں قتل کیخلاف آل ہندو پنچائت کی جانب سے منجی کاریو ویرو مل لوہار منجی لال اور دیگر کی قیادت میں ہندو برادری کہ افراد نے بدین پریس کلب کے سامنے بھارت میں قتل ہونے والے افراد کے قتل کے خلاف بھارت بھارتی خفیہ ایجنسی را اور ہندو انتہا اور شدت پسند تنظیموں کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے کہا بھارتی سرکار قاتلوں کو گرفتار کرنے کی بجائے تحفظ فراہم کر رہی ہے۔ پاکستانی حکومت کی جانب سے بھارت اور عالمی اداروں کہ سامنے مسئلہ اٹھائے جانے کے باوجود ابھی تک قاتلوں کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی مظاہرین نے اس موقع پر بھارتی مودی سرکار بھارتی خفیہ ایجنسی را کہ خلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوئے اعلان کیا اگر قاتل گرفتار نہیں ہوتے تو ہم اسلام آباد میں بھارتی سفار خانہ کے سامنے مظاہرہ کریں گے۔
 احتجاج

مزید :

صفحہ آخر -