ملت پارک میں 3 اوباشوں کی17 سالہ لڑکی سے اجتماعی بداخلاقی 

ملت پارک میں 3 اوباشوں کی17 سالہ لڑکی سے اجتماعی بداخلاقی 

  

 لاہور (کر ائم رپو رٹر)ملت پارک میں 17 سالہ لڑکی کو اجتماعی بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ لاری اڈا پولیس نے 14 سالہ لڑکی سے مبینہ بداخلاقی کرنیوالا ملزم گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق ملت پارک میں اسلحہ کے روز پر تین ملزمان نے17 سالہ لڑکی کا اجتماعی بداخلاقی کانشانہ ڈالا میڈیکل رپورٹ میں بداخلاقی کی تصدیق ہوگئی، پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ملزم محمدعلی نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کراسلحہ کے زور پر لڑکی کوبداخلاقی کا نشانہ بنایا  پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے قانونی کارروائی شروع کردی۔دوسری جانب لاری اڈا کے علاقے گریٹر اقبال پارک میں 14 سالہ لڑکی سے مبینہ بداخلاقی کی گئی، پولیس نے متاثرہ لڑکی کے بیان پر ملزم کو گرفتارکرلیا، پولیس ذرائع کا کہناتھا کہ ملزم ورغلا کر لڑکی کو گریٹر اقبال پارک لایا اور بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا   ملزم لڑکی کو لے کر لاری اڈا پناہ گاہ آیا،شک پر انتظامیہ نے لڑکی سے پوچھا تو سچ بتا دیا  پولیس نے ملزم بلال کو گرفتار  کرکے تحقیقات شروع کردیں ملزم بلال لڑکی کامحلہ دارہے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

اجتماعی بداخلاقی 

مزید :

صفحہ آخر -