ٹک ٹاک ویڈیو بناتے کراچی کے 3نوجوان ڈوب کر جاں بحق

 ٹک ٹاک ویڈیو بناتے کراچی کے 3نوجوان ڈوب کر جاں بحق

  

کراچی(آئی این پی)شہر قائد میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے چکر میں تین نوجوان ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن رئیس گوٹھ میں واقع کریش پلانٹ ندی میں ٹک ٹاک بنانے والے نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوئے۔مرنے والوں کی شناخت22سالہ زبیر، 20 سال کے نوجوان سجاد اور21 سال کے شہزاد کے نام سے ہوئی ہے۔فلاحی ادارے کے غوطہ خوروں نے نوجوانوں کی لاشیں پانی سے نکال کر ایمبولینس کے ذریعے ضابطے کی کارروائی کے یے سول ہسپتال منتقل کیا۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونیوالے تینوں نوجوان آپس میں دوست تھے اور وہ تفریح کی غرض سے یہاں آئے ہوئے تھے۔ مرنے والے تینوں نوجوان کیماڑی کے رہائشی تھے۔

نوجوان جاں بحق

مزید :

صفحہ آخر -