مجاہدین کا خوف ذہنی دباؤ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے حوالدار کی خودکشی 

        مجاہدین کا خوف ذہنی دباؤ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے حوالدار کی ...

  

  سری نگر، جموں (نیوز ایجنسیاں) مقبوضہ کشمیر کے ایک فوجی اڈے میں بھارتی فوج کے حوالدار ہرویندر سنگھ نے سرکاری رائفل سے گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے اڈے رکھ مٹھی میں حوالدار ہرویندر سنگھ کی گولی لگی لاش ملی ہے۔ لاش کو قریبی ملٹری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق حوالدار کے سر پر نہایت قریب سے گولی ماری گئی ہے جس سے موت کی وجہ خودکشی لگتی ہے تاہم فوج کی جانب سے کسی قسم کا تبصرہ سامنے نہیں آیا۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا۔ حوالدار ہرویندر سنگھ کا تعلق بھارتی ریاست پنجاب سے تھا اور اسے حال ہی میں مقبوضہ کشمیر میں تعینات کیا گیا تھا۔ مقبوضہ کشمیر میں کم ہمتی اور ذہنی دباو کے باعث بھارتی فوجیوں میں خودکشی کے واقعات عام ہیں۔ 2007 سے تاحال ایسے واقعات میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 470ہوگئی ہے۔دریں اثناء ضلع کپواڑہ کے علاقے مژھل میں بھارتی فوج کا ایک پورٹر پہاڑی سے پھسل کر ہلاک ہوگیا۔ وہ علاقے میں تعینات بھارتی فوج کی 45 آر آرکے ساتھ کام کرتا تھا۔حادثے کے بعد پورٹر کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

خودکشی 

مزید :

صفحہ آخر -