2023تک اے پی سیز ہوتی رہیں گی، افراتفری پھیلانیوالوں کو مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا: چودھری سرور

  2023تک اے پی سیز ہوتی رہیں گی، افراتفری پھیلانیوالوں کو مایوسی کے علاوہ کچھ ...

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے گور نر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں جو مرضی کر لیں حکومت کے 2 سال مکمل ہوچکے باقی 3سال بھی پورے ہونگے اپوزیشن جماعتیں کبھی ایک پیج پر نہیں آسکتیں ان سب کا اپنا اپنا پیج ہے۔ تفصیلات کے مطابق دورہ لاہور کے دوران گور نر سندھ عمران اسماعیل نے گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور حکومتی امور بارے بات چیت کی گئی۔ملاقات کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ 2023تک اے پی سیز ہوتیں رہیں گی۔  عمران خان نے ہمیشہ ناممکن کو ممکن کر کے دکھایا ہے عوام بھی حکومتی بیانہ کے ساتھ کھڑی ہے مخالفین ناکام ہوں گے۔ حکومت کمزور طبقات کی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔گور نر پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو چاہیے وہ سڑکوں پر آکراحتجاج اور انتشار کی سیاست کرنے کی بجائے پار لیمنٹ میں اپنا جمہوری کردار اداکرتے ہوئے عام انتخابات کا انتظار کر یں کیونکہ عوام نے تحر یک انصاف کو پانچ سال حکومت کر نے کا مینڈ یٹ دیا ہے۔ گور نر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ معاشی اور سفارتی محاذ پر پاکستان نے دنیا میں اپنا مقام بنایا ہے خوشحال اور مستحکم پاکستان ہی وزیراعظم عمران خان کا وڑن ہے ا فرتفری اور ناامیدی پھیلانے والوں کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا عمرا ن اسماعیل نے کہا کہ ملک پہلی بار درست سمت میں کامیابی سے آگے بڑ ھ رہا ہے ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومتی پالیساں کامیاب ہو رہی ہیں اپوزیشن اپنے عزائم میں ناکام ہوگی اور حکومت اپنی آئینی مدت بھی پوری کر ے گی۔

چودھری سرور

مزید :

صفحہ آخر -