سسٹم میں ٹکٹ کنفرم نہ کرنا ایاٹا ایجنٹوں کی توہین اور ٹریول ایجنٹ کا معاشی قتل: ٹیپ

  سسٹم میں ٹکٹ کنفرم نہ کرنا ایاٹا ایجنٹوں کی توہین اور ٹریول ایجنٹ کا معاشی ...

  

 لاہور (رپورٹ، میاں اشفاق انجم،تصاویر، ایوب بشیر) فروری 2020ء سے اب تک ائیر لائنز آپریشن معطل ہونے کی وجہ سے ٹریول ٹریڈ بحران کا شکار ہے، ٹیپ نے ہمیشہ ائیرلائنز کا مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد سعودی عرب کے لیے ائیر لائنز کا آپریشن بحال ہو ا ہے تو قومی ائیر لائنز پی آئی اے سمیت تمام ائیر لائنز نے ٹریول ایجنٹس کو مائنس کر کے کاؤنٹر سے بکنگ شروع کر دی ہے سٹاک نہ دینا سسٹم میں ٹکٹ کنفرم نہ کرنا ایاٹا ایجنٹوں کی توہین اور ٹریول ایجنٹ کا معاشی قتل ہے ٹیپ سعودی عرب کے لیے قومی ائیر لائنز اور دیگر لائن کے عملے کی طرف سے نذرانہ لے کر ٹکٹ کنفرم کرنے پر اظہار تشویش کا اظہار کرتی ہے اور پی آئی اے دیگر ائیر لائنز کو فوری سٹاک جاری کرنے اور سسٹم میں ٹکٹ کنفرم کرنے کے عمل کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتی ہے اگر ایسا نہ کیا گیا ملک بھر کے ٹریول ایجنٹ دیگر سیکٹر کی بکنگ کا بائیکاٹ کریں گے۔ چیئرمین پی آئی اے ٹریول ایجنٹوں سے ہونے والی زیادتی کا نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار ٹیپ کے مرکزی چیئرمین آغا طارق سراج نے بزنس مین پینل کے سربراہ میاں عامر سعید، یونٹی گروپ کے نو منتخب ایگزیکٹو ممبران ڈاکٹر شریف بلوچ، اشفاق مرزا، فیاض احمدبزنس مین پینل کے حسن مسعود مرزا سینئر ٹریول ایجنٹ حسنین شاہ، ملک ارم کے ساتھ پاکستان فورم میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کورونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے گزشتہ 7ماہ سے ٹریول ایجنٹس آزمائش کا شکار ہیں ٹریول ٹریڈ سے وابستہ افراد فاقہ کشی پر مجبور ہیں کورونا کے خاتمے اور ائیر لائنز آپریشن کی بحالی کے لیے دن رات دعائیں کر رہے تھے اب مشکل دور کا خاتمہ ہو ا ہے اور سب سے زیادہ کاروبار دینے والے سیکٹر سعودی عرب کا آپریشن بحال ہوا تو ائیر لائنز نے ٹریول ایجنٹ کو نظر انداز کر کے اپنے کاونٹر سے لوٹ مار شروع کر دی ہے، چیئرمین ٹیپ طارق سراج نے چیئرمین پی آئی اے جنرل ارشد سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے ائیر لائنز کی کاونٹر سے بکنگ فوری بند کرائی جائے ٹریول ایجنٹس کے سٹاک بحال کیے جائیں RBDپر کام دیا جائے سسٹم پر ٹکٹ کنفرم کی جائیں، بزنس مین پینل کے سربراہ میاں عامر سعید نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیاہے کہ ٹریول ایجنٹس سے ہونے والی زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے 7ماہ سے فاقہ کشی پر مجبور ٹریول ایجنٹ کے لیے خوشی کا وقت آیا ہے تو انہیں نظر انداز کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر شریف بلوچ نے کہا ٹریول ایجنٹ کے مفاد میں ہم سب متحد ہیں۔ اشفاق مرزا نے کہا فوری سٹاک بحال نہ کیا گیا ہم سیگر سیکٹر کا بائیکاٹ کرنے پر مجبور ہوں گے، حسن مسعود مرزا نے کہا ہم جلد آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے اجلاس بلائیں گے، فیاض احمد نے مطالبہ کیا ٹکٹ سسٹم مین کنفرم کی جائے۔  

ٹیپ

مزید :

صفحہ آخر -