عوامی نیشنل پارٹی ان ہاؤس تبدیلی کی حمایت نہیں کرتی،ایمل ولی خان

     عوامی نیشنل پارٹی ان ہاؤس تبدیلی کی حمایت نہیں کرتی،ایمل ولی خان

  

نوشہرہ (این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی ان ہاؤس تبدیلی کی حمایت نہیں کرتی کیونکہ پی ٹی آئی حکومت اس ملک کیلئے سیکورٹی رسک بن چکی ہے نئے انتخابات ناگزیر ہو چکے ہیں، شوگر مافیا، کرپٹ مافیا، پیٹرول مافیا کا مزید اقتدار میں رہنا ملک کیلئے خطرناک ہے اگر اپوزیشن جمایتیں اب بھی متحد نہ ہوئیں تو ملکی سیاسی، اقتصادی اور معاشی صورتحال مزید بگڑ جائے گی۔ان خیالات کا اظہار نوشہرہ میں حلقہ پی کے 63پر ضمنی انتخابات کے امیدوارانجینئر میاں وجاہت کاکاخیل کے انتخابی مہم کے سلسلے میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی صدر جمال خان خٹک، جنرل سیکرٹری انجینئر حامد علی خان، تحصیل نوشہرہ صدر زاہد خا ن اور امیدوار حلقہ پی کے 63انجینئر میاں وجاہت کاکاخیل نے بھی خطاب کیا جبکہ مرکزی کونسل کے رکن میاں یحییٰ شاہ کاکاخیل، شازیہ اورنگزیب، سلیمہ جہانگیر،سکندر مسعود عباس خٹک، بابر شاہ کاکاخیل، ملگر ی وکیلان کے صدر ظفر اللہ خان ایڈووکیٹ،تحصیل پبی کے صدر زر علی خان، تحصیل جہانگیرہ کے صدر اطلس خان خٹک، ملگری لیکوالان کے صدر میاں لطیف شاہ شاہد،ملگری استاذان کے صدر محمد ناہید خان سمیت دیگر زیلی تنظیموں کے عہدیداران بھی اجلاس میں موجود تھے۔واضح رہے کہ اس موقع پر رحمان بابا کالونی نوشہرہ کینٹ کے محمد گل عرف واہ واہ خان کی قیادت میں امیر محمد، زبیر خان، آصف، نور الرحمان، اپنے خاندانوں اور درجنوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی اور پی پی پی سے مستعفی ہو کر عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہو گئے۔ 

ایمل ولی خان 

مزید :

صفحہ آخر -