کراچی،10لاکھ مانگنے  والے 2 بھتہ خور گرفتار

        کراچی،10لاکھ مانگنے  والے 2 بھتہ خور گرفتار

  

کراچی(کرائم رپورٹر) شہر قائد کے علاقے سرسید بارہ دری روڈ پر دکاندار سے 10 لاکھ روپے مانگنے والے 2 بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے سرسید بارہ دری روڈ پر مارٹ کے مالک کو گزشتہ روز بھتے کی پرچی دی گئی تھی جس میں 10 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا، پولیس نے 2 بھتہ خوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق ملزمان بھتے کی پرچی کاؤنٹر پر دے گئے تھے، پرچی پر لکھا تھا اپنی جان کی سلامتی چاہتے ہو تو کال کرو، تاجر نے فون کیا تو 10 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا گیا تھا۔تاجر کی جانب سے پولیس کو آگاہ کیا گیا، پولیس اہلکار دکان دار بن کر بھتہ دینے گیا اور ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -