کنیپ اور سی بی سی کے تحت ڈی ایچ اے بخاری پارک میں پلانٹیشن ڈرائیو 

کنیپ اور سی بی سی کے تحت ڈی ایچ اے بخاری پارک میں پلانٹیشن ڈرائیو 

  

 کراچی (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ملک میں بلین ٹری پلانٹیشن کی مہم جاری ہے اس سلسلے میں روٹری کلب نیکسز، صارفین کی نمائندہ تنظیم کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان اور CBC کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کی جانب سے مشترکہ طور پر بخاری پارک ڈی ایچ اے میں پلانٹیشن ڈرائیو کا اہتمام کیا گیا،جس میں سی پی سی کے سی ای او سلیم وٹو، روٹری کلب نیکسز کے ایگزیکٹو سیکریٹری اسلم خالق، کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین کوکب اقبال، سینئر وائس چیئرمین عبدالمجید عبدانی، سینئر وائس چیئرین شیخ خلیل، روٹری نیکسز کے ڈاکٹر خالد، کنزیومر ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین ڈاکٹر عبدالسلام، جاوید زیدی،علی حیدر، جاوید بڈھانی، سید تراب شاہ، ثمینہ اقبال، رامین اسلم روٹریٹ، شگفتہ اور دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر خواتین کی بڑی تعداد نے پلانٹیشن ڈرائیو میں شرکت کرکے پودوں سے لگاؤ اور ان کی دیکھ بھال کا عزم بھی کیا۔ سی ای او سی بی سی سلیم وٹو نے پارک میں نیم کا درخت لگاتے ہوئے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال مون سون کے سیزن میں CBC پلانٹیشن ڈرائیور کرتی ہے،آج کا لگایا ہوا پودا یقینا ایک تناور درخت کی شکل اختیار کرے گا، پوری قوم کو چاہیئے کہ وہ بڑھ چڑھ کر پودے لگانے کی مہم میں ساتھ دیں۔ کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین کوکب اقبال نے پودا لگا کر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں موسم کی تبدیلی شروع ہوچکی ہے پاکستان میں بھی اس کے اثرات دیکھنے میں آرہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ پوری قوم شجرکاری مہم میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خصوصی طور پر کسی بھی خوشی کے موقع پر اپنی فیملی کی جانب سے کم از کم دس پودے ضرور لگانے کا عہد کریں تو جلد ہی پاکستان جھنڈے کے رنگ جیسا گرین نظر آئے گا۔ کوکب اقبال نے کہا کہ پلانٹیشن کی مہم کنزیومر ایسوسی ایشن کی جانب سے گزشتہ تین سال سے جاری ہے جس کے تحت پورے کراچی میں پلانٹیشن ڈرائیو کی جارہی ہے آج کی تقریب میں ایگزیکٹو سیکریٹری روٹری کلب نیکسز اسلم خالق نے بڑی محنت کے ساتھ اس تقریب کا اہتمام کیا جس پر ان کو اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ سینئر وائس چیئرمین کنزیومر ایسوسی ایشن کے صدر عبدانی فاؤنڈیشن کے چیئرمین عبدالمجید نے کہا کہ پلانٹیشن ڈرائیو کی آج کی تقریب کی اہم بات ہے کہ یہ تقریب اپنے مقررہ وقت پر شروع ہوئی ہم عبدانی فاؤنڈیشن اور کنزیومر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مزید ایسی پلانٹیشن ڈرائیو کرتے رہیں گے۔ روٹری کلب نیکسز کے ایگزیکٹیو سیکریٹری اسلم خالق نے کہا کہ پلانٹیشن ڈرائیو کا مقصد عام لوگوں میں پودے لگانے کا شعور اجاگر کرنا ہے تاکہ لوگ پودے لگانے میں دلچسپی لیں اور زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جاسکیں۔ سینئر وائس چیئرمین کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان شیخ خلیل نے کہا کہ کینپ کی جانب سے پلانٹیشن مہم ہر سطح پر جاری ہے ہماری کوشش ہے کہ لوگوں کو خود پودے لگانے کا شعور آسکے کوئی بھی موقع ہو وہ اس کی مناسبت سے شجرکاری کرسکتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -