سندھ حکومت نے سابق بلدیاتی نمائندوں سے گاڑیاں واپس لینے کیلئے کمیٹیاں بنادیں 

  سندھ حکومت نے سابق بلدیاتی نمائندوں سے گاڑیاں واپس لینے کیلئے کمیٹیاں ...

  

کراچی (این این آئی) کراچی سمیت سندھ بھر میں بیشتر سابق بلدیاتی منتخب نمائندوں اور افسران نے سرکاری گاڑیاں واپس نہیں کیں۔ سیکڑوں گاڑیاں 20 روزگزرجانے کے باوجود سابق بلدیا تی منتخب نمائندوں کے استعمال میں رکھنے کا سندھ حکومت نے نوٹس لے لیاہے محکمہ لوکل گورنمنٹ بورڈسندھ نے سرکاری گاڑیوں کی واپسی کے لیے سندھ بھر میں کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں، اس حوالے سے نوٹیفکیشن نمبر SLGB/SCUG/TransportPool/2020/1379 جاری کردیاہے جس کے تحت ہر ڈویژن سطح پر قائم کی گئی کمیٹیاں سات روز میں مقررہ ہدف حاصل کرکے محکمہ بلدیات کو رپورٹ پیش کریں گی۔نوٹیفکیشن کمیٹیاں کراچی، حیدر آباد، میرپور خاص، شہید بے نظیر آباد، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کی سطح پر بلدیاتی نمائندوں سے گاڑیوں کی واپسی کے حوالے سے کارروائی کریں گی سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والے سابق بلدیاتی نمائندوں کے خلاف مجسٹریٹ یا ایڈمنسٹریٹر کا تعاون حاصل کیا جائے گا۔

کمیٹیاں 

مزید :

صفحہ آخر -