کرپشن شکایات پر ایس بی سی  اے کے 3افسران معطل

        کرپشن شکایات پر ایس بی سی  اے کے 3افسران معطل

  

کراچی(این این آئی)کرپشن شکایات پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی(ایس بی سی اے)کے 3 افسران کو معطل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیربلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کرپشن شکایات پر ایس بی سی ایافسران کومعطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔وزیر بلدیات کی ہدایت پر ڈی جی ایس بی سی اے نے تینوں افسران کی معطلی کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔معطل کیے گئے افسران میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ندیم سرور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر رفیع رضا اور بلڈنگ انسپکٹرشامل ہیں۔ذرائع کے مطابق معطل افسرندیم سرور سابق سیکرٹری بلدیات روشن شیخ کے رشتہ دار ہیں۔بدعنوانی کی شکایات پر ایس بی سی اے نے تحقیقات کیلئے3رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے، کمیٹی15دن میں تحقیقات مکمل کر کے ڈی جی ایس بی سی اے کو رپورٹ جمع کرائے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -