کراچی، جھاڑیوں سے  راکٹ لانچر برآمد

  کراچی، جھاڑیوں سے  راکٹ لانچر برآمد

  

 کراچی(آئی این پی) شہر قائد کے علاقے سچل تھانے کی حدود میں واقع کچے کے علاقے کی جھاڑیوں سے راکٹ لانچر برآمد ہوئے ہیں۔ نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے سچل تھانے کی حدود میں واقع سعدی ٹان  کے علاقے مدینہ کالونی میں سرچ آپریشن کیا تو کچیکے علاقے میں موجود جھاڑیوں سے چار راکٹ لانچر برآمد ہوئے۔ راکٹ لانچر برآمد ہونے کے بعد رینجرز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچی  اور علاقے کو گھیرے میں لیا، بعد ازاں  پولیس اور رینجرز نے علاقے میں مشترکہ آپریشن شروع کیا۔

راکٹ لانچر

مزید :

صفحہ آخر -