کراچی، ٹک ٹاک ویڈیو کا شوق، تین نوجوان ڈوب کر جاں بحق

    کراچی، ٹک ٹاک ویڈیو کا شوق، تین نوجوان ڈوب کر جاں بحق

  

کراچی(این این آئی) شہر قائد میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے چکر میں تین نوجوان ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن رئیس گوٹھ میں واقع کریش پلانٹ ندی میں ٹک ٹاک بنانے والے نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوئے۔مرنے والوں کی شناخت زبیر ولد یوسف 22 سال، سجاد 20 سال، شہزاد ولد صدیق 21 سال سے ہوئی۔فلاحی ادارے کے غوظہ خوروں نے نوجوانوں کی لاشیں پانی سے نکال کر انہیں ایمبولینس کے ذریعے ضابطے کی کارروائی کے یے سول اسپتال منتقل کیا۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں نوجوان آپس میں دوست تھے اور وہ تفریح کی غرض سے یہاں آئے ہوئے تھے۔مرنے والے نوجوان کیماڑی کے رہائشی تھے۔یاد رہے کہ ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر ویوز لینے یا فالوورز بڑھانے کے چکر میں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال لیتے ہیں جس کے باعث کئی افسوسناک واقعات بھی پیش آئے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -