وومینز اسٹائل، بیوٹی اینڈ اسکن کیئر کی دوسری میٹنگ کانفرنس کا انعقاد

  وومینز اسٹائل، بیوٹی اینڈ اسکن کیئر کی دوسری میٹنگ کانفرنس کا انعقاد

  

کراچی (سٹاف رپورٹر)ایف پی سی سی آئی کی سینٹرل اسٹینڈنگ کمیٹی وومینز اسٹائل، بیوٹی اینڈ اسکن کیئر کی دوسری میٹنگ کانفرنس کا انعقاد گذشتہ روز کیا گیا، جس کی کنوینر ”زی بیوٹی“ کی مالک اور فارن انویسٹر زہرہ زیدی ہیں۔ میٹنگ میں ایف پی سی سی آئی کے وائس پریزیڈنٹ شیخ سلطان رحمن، میڈم نازلی عابد، سعید احمد سعید، ریحان شمسی، عفنان سید، حیدر کلارک، عائشہ ریاض، فیضان وریا، ڈاکٹر صبا شیخ، اسد ایاز، ڈاکٹر عائشہ حمیرہ، یاسمین عارف، تانیا فہیم، جویریہ اسد، لالہ رخ تھانوی، نورالعین اسماعیل، تسنیم بندوق والا اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر میٹنگ میں لاک ڈاؤن سے بیروزگاری سے لڑنے اور ٹریننگ کیلئے فنڈز کی ضرورت پر زور دیا گیا تاکہ آگے خواتین کے پاس خصوصی بیوٹی پارلرز اور سیلونز کے ہائی جین کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریننگ ہو تاکہ وہ بیروز گار نہ رہیں۔ ایس ایم ای اور سیلونز کا کورونا وباء  میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے جو نقصان ہوا ہے کے حوالے سے حکومت سے فنڈز کی درخواست کی گئی ہے۔ اور اس بات پر زور دیا ہے کہ ان حالات میں باہر سے آئے ہوئے غیرملکی سرمایہ کار حکومت کی جانب سے سپورٹ نہیں ملی تو وہ سوچنے پر مجبو رجائیں گے۔ میٹنگ میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بزنس وومن کو پروموٹ کرنے کیلئے دوسرے طریقے استعمال کرنے چاہئیں کیونکہ جو خواتین آگے آتی بھی ہیں تو وہ بغیر حکومتی سپورٹ کے مالی امداد کے آگے نہیں آئیں گی۔ 

مزید :

صفحہ آخر -