عوام کی خاطر ایم کیوایم کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں، مصطفی کمال

  عوام کی خاطر ایم کیوایم کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں، مصطفی کمال

  

کراچی(سٹاف رپورٹر) سربراہ پی ایس پی مصطفی کمال نے کہا ہے کہ 12 سال میں پیپلز پارٹی نے کراچی کو لاڑکانہ، حیدرآباد کو موہنجو دڑو بنا دیا۔نیوکراچی کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین و سابق میئر کراچی مصطفی کمال نے سابقہ حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف، بلاول اور آصف زرداری کا خطاب غور سے سنا، یہ سب لوگ اپنی حکمرانی کی بات کرتے ہیں۔مصطفی کمال نے کہاکہ یہ کہتے ہیں کہ دوسروں کی حکومت کیوں ہے، بلاول بھٹو آپ کی تو سندھ میں کئی سال سے حکومت ہے، آپ نے کراچی کشمور تک کیا عوام کو؟۔انہوں نے کہاکہ 12 سال میں پیپلز پارٹی نے کراچی کو لاڑکانہ، حیدرآباد کو موہنجوڈرو بنا دیا ہے،یہ کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو، آپ پہلے ووٹرز کو تو عزت دیں، سندھ میں آپ حکمران ہو،18 ویں ترمیم کے بعد آپ مزید بااختیار ہو۔چیئرمین پی ایس پی نے کہاکہ یہ لوگ مقامی سطح پر یونین کونسل کو اختیار نہیں دیتے، موجودہ اور پہلے لے حکمران، دونوں ہی اچھے نہیں، عوام کی خاطر ایم کیو ایم سے بات کرنے اور ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں۔مصطفی کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم والے اپنے مفادکے لییصوبے کی بات کرتے ہیں، ایم کیو ایم صوبے کے نعریکے پیچھے چھپ رہی ہے۔چیئرمین پاک سرزمین پارٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سندھ کارڈ، ایم کیو ایم نے مہاجر کارڈ کھیلا، ان دونوں پارٹیوں سے اب جان چھڑانی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -