افشانز بیوٹی فورم آف  پاکستان کی پانچویں سالگرہ 

    افشانز بیوٹی فورم آف  پاکستان کی پانچویں سالگرہ 

  

کراچی (پ ر) اے بی ایف پی کی بانی افشاں راشد نے ”افشانز بیوٹی فورم آف  پاکستان“کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر مرینہ کلب میں کراچی کی بیوٹیشنز کے لیے ایک نہایت خوبصورت کروز پارٹی کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں اے بی ایف پی میں شمسہ ارشد، نگہت نصیر، شیرابیل قریشی، اور مونا سلطان  کے ساتھ ساتھ مشہور بیوٹیشن طلعت شان، کلچرل اونلائن کی سی ای او ٹی وی اینکر ہدیل البلوشی کے علاوہ نئی آنے والی بیوٹیشنز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مختلف مشہور کاسمیٹک برانڈ مثلا، مورال، جیسیکا، پالمرز، فیمیلابیرینا، رحمان کرییشن،  ایمبیانس، اور سلکی کول کی جانب سے شرکاء کو خوبصورت تحائف پیش کیے گئے۔اس موقع پر افشاں راشد نے ٹیم کے ہمراہ کیک کاٹا۔سینئربیوٹیشن مہناز رشید نے تقریب کی تعریف کی۔ 

مزید :

صفحہ آخر -