پنجاب کی وزارت صحت کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کا امکان،ذرائع

    پنجاب کی وزارت صحت کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کا امکان،ذرائع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے سب سے بڑی آبادی والے صوبے پنجاب کی وزارت صحت کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ کی جانب سے وزارت صحت کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کا اہم فیصلہ ایک ہفتے میں متوقع ہے اور  پنجاب کے شعبہ صحت میں ایک اور وزیرکی شمولیت ہوسکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 11 کروڑ آبادی کے صوبے میں وزارت صحت کی صلاحیت بڑھانا ناگزیر ہوگیا ہے، شعبہ صحت کے مسائل اور متعلقہ شکایات کے فوری ازالے کے لیے ایک وزیرصحت ناکافی ہے، اس لیے وزارت صحت کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اس وقت پنجاب کی وزیر صحت ہیں۔
پنجاب م

مزید :

صفحہ اول -