دنیا بھر میں 2 کروڑ لڑکیوں کے سکول واپس نہ آنے کا خدشہ ہے، ملالہ یوسفزئی

دنیا بھر میں 2 کروڑ لڑکیوں کے سکول واپس نہ آنے کا خدشہ ہے، ملالہ یوسفزئی

  

نیویارک (آن لائن)اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر برائے امن اور دنیا کی کم عمر ترین نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ دنیا سے کورونا کی وبا کے خاتمے کے باوجود 2 کروڑ لڑکیوں کے سکول واپس نہ آنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ اقوام متحدہ کی جانب سے آن لائن دستاویزی فلم کی نمائش کی ورچوئل تقریب کے موقع پر اپنے خطاب میں ملالہ یوسف زئی نے کورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں لڑکیوں کی متاثر ہونیوالی تعلیم اور خواتین کے مسائل بڑھ جانے پر بات کی۔ مختصر خطاب میں ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ کورونا کی وبا کے باعث یہ خدشات پیدا ہوگئے ہیں کہ دنیا بھر کی 2 کروڑ لڑکیاں اب کبھی سکول واپس نہیں آ سکیں گی۔ یہ لڑکیاں کورونا کی وبا ختم ہونے کے باوجود سکول واپس نہیں آسکیں گی اور دنیا بھر میں تعلیمی منصوبوں کو جاری رکھنے کیلئے اب سالانہ 200 ارب ڈالر کی ضرورت پڑے گی۔ وبا نے اقوام متحدہ کے 5 سال قبل لڑکیوں کی تعلیم کیلئے شروع کیے گئے اہداف اور منصوبوں کو دھچکا دیا ہے۔

ملالہ یوسف زئی 

مزید :

صفحہ اول -