اپوزیشن جماعتیں اے پی سی پر کسی اور کو نہیں اپنے آپ کو دھوکہ دے رہی ہے: عثمان بزدار

    اپوزیشن جماعتیں اے پی سی پر کسی اور کو نہیں اپنے آپ کو دھوکہ دے رہی ہے: ...

  

 لاہور(خصوصی رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہاہے کہ اپوزیشن جماعتیں اے پی سی پر کسی اور کو نہیں بلکہ اپنے آپ کو دھوکہ دے رہی ہیں -سیاسی بے روزگار ذہن نشین رکھیں کہ عوامی پذیرائی اے پی سی سے نہیں ملتی بلکہ عوام کی خدمت ہی اصل سیاست ہے جو تحریک انصاف کی حکومت طرہ امتیاز ہے -انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام کو وزیراعظم عمران خان کی جراتمند اور شفاف قیادت پر پورا اعتماد ہے۔عوام کے مستردشدہ عناصرکے ہاتھ پہلے کچھ آیا ہے نہ آئندہ آئے گا۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی سے کچھ نہیں نکلے گا - اپوزیشن اے پی سی سے پہلے ہی تقسیم ہو چکی ہے - اے پی سی کے بعد اپوزیشن جماعتوں میں مزید پھوٹ پڑے گی- انہوں نے کہاکہ اپوزیشن نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے قومی مفادات کو یکسر فراموش کر دیا ہے۔ قوم کا پیسہ لوٹنے والے اے پی سی کے ناٹک کے ذریعے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے- انہوں نے کہاکہ عوام باشعور ہیں اور نا اہل و کرپٹ چہروں سے اچھی طرح واقف ہیں۔ باشعور عوام کو مسترد شدہ عناصر دھوکہ نہیں دے سکتے -اپوزیشن جماعتیں ملک کی ترقی و خوشحالی روکنے کے درپے ہیں اور یہ عناصر ملک کو ترقی کں راہ میں روڑے اٹکانے کی کوشش کر رہے ہیں -اپوزیشن کا منفی کردار افسوس ناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مزید خلفشار کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ماضی کی طرح اے پی سی کا یہ ڈرامہ بھی ناکام ہوگا- سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر جلد کیلئے نقصان دہ جعلی کاسمیٹکس تیارو فروخت کرنے والوں کے خلاف صوبہ بھر میں کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے-پنجاب کابینہ نے دی پنجاب ڈرگ ترمیمی بل2020 کی منظوری دے دی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کے وسیع تیار مفاد  میں دی پنجاب ڈرگ ترمیمی بل کو صوبائی کابینہ نے منظور کیا ہے۔ سابق دور میں غیر معیاری و جعلی کاسمیٹکس تیار و فروخت کرنیوالے مافیاکو کھلا چھوڑے رکھا گیا۔ماضی میں متعلقہ ادارے سوئے رہے اورجعلسازی کے ذریعے عوام لٹتے رہے۔ غیر معیاری و جعلی کاسمیٹکس تیار و فروخت کرنیوالے عوام کی صحت کے ساتھ کھیل رہے ہیں اور جیب پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں۔ ترمیمی بل کی منظوری سے عالمی معیار کے مطابق کاسمیٹکس مصنوعات کی تیاری یقینی بنائی جاسکے گی- کینسر، الرجی، جلدی ا مراض کا سبب بننے والے اجزاء سے پاک کاسمیٹکس مصنوعات تیار ہوں گی-سردار عثمان بزدارنے کہاہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور پاکستانی امن پسند قوم ہے۔پاکستان او راس کے عوام امن کی اہمیت اور ضرورت سے بخوبی آگاہ ہیں۔ پاکستانی قوم سے زیادہ کسی اور نے امن کیلئے قربانیاں نہیں دیں - علاقائی اور بین الاقوامی امن کی کوششوں میں پاکستان ہراول دستے کا کردار ادا کررہا ہے۔پاکستان کا آگ سے امن تک کا سفر شہداء کی قیمتی قربانیوں کا مرہون منت ہے - شہداء امن کے پیامبرہیں جن کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے- پاکستان کو انتہاپسندی اور دہشت گردی کی جنگ میں بے پناہ قربانیاں دینے کے بعد امن نصیب ہوا ہے -وزیر اعلی عثمان بزدار نے  امن کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہشدت پسند اور انتہا پسند عناصر امن کیلئے مسلسل خطرہ ہیں - پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ اور پرامن ملک ہے۔ ملک میں امن کیلئے اپنا آج قربان کرنیوالے وطن کے بہادر سپوت پوری قوم کے ہیرو ہیں۔دارعثمان بزدارنے گوجرہ کے قریب ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے-

عثمان بزدار

مزید :

صفحہ اول -