ٹوکری میں جمع سارے انڈے ”گندے“ عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے: شیخ رشید 

        ٹوکری میں جمع سارے انڈے ”گندے“ عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے: شیخ ...

  

 راولپنڈی(این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کو بے وقت اشارے ملتے رہتے ہیں، مجھے ڈر ہے سندھ سے بھی اْن کی حکومت نہ چلی جائے۔ ایک انٹرویومیں شیخ رشید احمد نے کہا کہ بلاول بھٹو ایک قدم آگے بڑھتے ہیں تو دو قدم پیچھے چلے جاتے ہیں۔بلاول بھٹو کو بے وقت اشارے ملتے رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ مانگ مانگ کر گزارا کرتے ہیں، اْن میں بچپن نظر آتا ہے اس لیے میں انہیں پختہ سیاستدان نہیں سمجھتا۔ بلاول بھٹو کی کوئی بات چلنے والی نہیں، اْن کے پاس ایک ہی صوبہ ہے اور مجھے اب ڈر ہے کہ کہیں وہاں سے بھی اْن کی حکومت نہ چلی جائے۔انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان میں الیکشن شفاف ہوں گے، گلگت بلتستان کے عوام محب وطن ہیں اور وہ اپنی شناخت کے ساتھ صوبہ چاہتے ہیں جس پر سب کا اتفاق ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوازشریف کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو، میں کہتا ہوں کورٹ کو بھی عزت دو۔ سارے گندے انڈے ایک ہی ٹوکری میں جمع ہوگئے ہیں، لیکن یہ سب مل کر بھی عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ اپوزیشن کی طرف سے حکومت مخالف تحریک کا کہیں گے لیکن یہ ا سمبلیوں سے استعفیٰ نہیں دیں گے، بلکہ یہ صرف ٹی وی ٹی وی کھیل رہے ہیں۔

شیخ رشید

مزید :

صفحہ اول -