ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ 28 اکتوبرسے پاکستان کا 3 روزہ دورہ کرینگے

   ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ 28 اکتوبرسے پاکستان کا 3 روزہ دورہ کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی)افغانستان میں اعلی قومی امن شورا کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ 28 اکتوبر سے پاکستان کا تین روزہ سرکاری دورہ کرینگے، ڈاکٹر عبداللہ کو د و رے کی دعوت وزیر اعظم عمران خان نے دی تھی، سرکاری اور سفارتی ذرائع نے”این این آئی“ کو بتایا اعلی سول اور فوجی قیادت کیساتھ ملاقاتوں کے علاوہ افغان رہنما پاکستان کے سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کیساتھ بھی ملاقاتیں کرینگے،یہ سرکاری حیثیت میں ڈاکٹر عبداللہ کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا، پاکستان نے کئی مرتبہ ڈاکٹر عبداللہ کو دورے کی دعوت دی تھی تاہم تعلقات میں تناو کی وجہ سے وہ پاکستان کا دورہ نہیں کیا تھا
عبداللہ عبداللہ

مزید :

صفحہ اول -