اپوزیشن نے 2سال کے دوران ہر قدم پر حکومت کا ساتھ دیا: سراج الحق 

    اپوزیشن نے 2سال کے دوران ہر قدم پر حکومت کا ساتھ دیا: سراج الحق 

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے 2 سال سے موجودہ حکومت کو سپورٹ کیا ہے، اپوزیشن کا ایجنڈا ایک نہیں ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کچھ وجوہات کی بناء پر اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شریک نہیں ہوئی۔ حکومت کی خوش قسمتی ہے کہ ان کو ایسی اپوزیشن ملی ہے جو گذشتہ 2 سال سے ہر مرحلے پر ان کا ساتھ دے رہی ہے، تحریک انصاف کی حکومت کے 870 دنوں میں 870 مرتبہ اپوزیشن کی بڑی جماعتوں نے حکومت کا ساتھ دیا۔ایف اے ٹی ایف کے دباؤ پر حکومت قانون سازی کرتی رہی، ہم نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن سے کہا کہ یہ موقع ہے کہ حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کے لیے آگے آجائیں لیکن ان لوگوں نے آنکھیں بند کرکے حکومت کا ساتھ دیا۔ جماعت اسلامی صاف و شفاف اور اچھی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے، موجودہ حکومت ماضی کی حکومتوں سے بھی زیادہ خراب حکومت ثابت ہوئی،جماعت اسلامی ہر فورم پہ حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔

 سراج الحق

مزید :

صفحہ اول -