سانحہ موٹر وے کیس، پولیس کا ملزم عابد کی گرفتاری میں ناکامی کا اعتراف 

  سانحہ موٹر وے کیس، پولیس کا ملزم عابد کی گرفتاری میں ناکامی کا اعتراف 

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس نے موٹروے بداخلاقی کیس کے مرکزی ملزم عابدکو رواں سال کا موسٹ وانٹڈ ملزم قرار دیدیا، پولیس کی تفتیشی ٹیمیں اور جدید ٹیکنالوجی بے سود، عوام سے ایک بار پھر ملزم کی گرفتاری کیلئے مدد مانگ لی گئی تفصیلات کے مطابق سانحہ موٹروے بداخلاقی کیس کو 12روز گزر چکے ہیں لیکن پولیس کے اربوں روپے کے وسائل اور جدید ٹیکنالوجی بھی مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری میں مدد گار ثابت نہ ہو سکی۔ پولیس نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے ملزم کی تصاویر آفیشل طور پر میڈیا کو جاری کر دی اور عوام کوملزم عابد کی گرفتاری میں مدد پر25لاکھ روپے کے انعام کا لالچ دیا ہے کہ وہ بھاری رقم کیلئے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کریں جبکہ ملزم کے بارے میں اطلاع دینے والے کانام بھی صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے بھی عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے ہی چیلنجنگ کیس میں جرم کے 12روز بعد سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرعوام سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے ملزم کی ویڈیو اپ لوڈ کر دی ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے بنائی گئی پولیس کی 8ٹیمیں اپنے اپنے دفاتر میں بیٹھی ملزم کے ازخود پیش ہونے کا انتظار کررہی ہیں۔

پولیس ناکام 

مزید :

صفحہ اول -