میاں صاحب نے سماں باندھ دیا، میڈیا نے زنجیریں توڑ دیں: مریم نواز

    میاں صاحب نے سماں باندھ دیا، میڈیا نے زنجیریں توڑ دیں: مریم نواز

  

 اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میڈیا نے خوف کی زنجریں توڑ دیں، میری طرف سے میڈیا کو مبادکباد بھی اور شاباش،میاں صاحب نے اپنی تقریر سے سماں باندھ دیا۔اتوار کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آج میڈیا نے خوف کی زنجریں توڑ دیں،زنجیروں کو توڑنا چاہیے ان کی عزت نہیں کرنی چاہیے۔ اے پی سی کے منطقی انجام تک پہنچنے کے سوال پر مریم نواز نے کہا کہ انشاء اللہ۔قبل ازیں  مسلم لیگ (ن) نے نوازشریف کی تقریر رکوانے کی صورت میں جوابی حکمت عملی مرتب کرلی تھی۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے محمد نوازشریف کی لائیو تقریر کے لئے سوشل میڈیا ایڈریس جاری کردئیے تھے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ عوام اپنے قائد محمد نوازشریف کا خطاب سوشل میڈیا کے ذریعے دیکھ سکیں گے۔

مریم نواز

مزید :

صفحہ اول -