انسٹی ٹیو ٹ آف نیوروسائنسز کیلئے 17ہیڈ نرسز کی نئی آسامیوں کی منظوری 

انسٹی ٹیو ٹ آف نیوروسائنسز کیلئے 17ہیڈ نرسز کی نئی آسامیوں کی منظوری 

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)صوبائی حکومت نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کے لئے 17ہیڈ نرسز کی نئی آسامیوں کی منظوری دے دی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر" پنز" پروفیسرڈاکٹر خالد محمود نے اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گریڈ17کی ہیڈ نرسوں کی تعیناتی سے نہ صرف نرسنگ کئیر بہتر ہوگی بلکہ ادارے میں علاج معالجے کا معیار بھی مزید بلند ہوگااور وارڈ مینجمنٹ میں بہتری آئے گی۔نرسنگ سپرٹینڈنٹ پنز رضیہ شمیم کا کہنا تھا کہ نئی ہیڈ نرسوں کو ایمرجنسی، آئی سی یو، آپریشن تھیٹر اور ہائی ڈپنڈنسی یونٹ میں تعینات کیا جائے گا جس سے ہمہ وقت مریضوں کی مزید بہتر نگہداشت ہوگی۔پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ہیڈ انجری اور نیورو سرجری کی بیماریوں کے علاج معالجے میں پی آئی این ایس کو منفرد مقام حاصل ہے۔مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیورو انسٹی ٹیوٹ شعبہ ایمرجنسی میں پورا سال24گھنٹے آپریشن ہوتے ہیں اور دماغ کھولے بغیر اینڈوسکوپی کے ذریعے رسولیاں نکالی جاتی ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ مریضوں کے امراض کی جلد تشخیص کیلئے ایم آر آئی ٹیسٹ کی سہولت صبح 8سے رات12بجے تک میسرہے تاکہ مریضوں کو کسی مشکل کاسامنا نہ کرنا پڑے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -