کورونا ویکسین کے تجربات رواں ہفتے شروع کرینگے،ڈاکٹر عطاالرحمن 

    کورونا ویکسین کے تجربات رواں ہفتے شروع کرینگے،ڈاکٹر عطاالرحمن 

  

 اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سائنس وٹیکنالوجی ڈاکٹر عطا الرحمن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کی ویکسین کے تجربات اس ہفتے سے پاکستان میں شروع کئے جائیں گے۔ کورونا وائرس کی یہ ویکسین اچھی شہرت کی حامل ایک بین الاقوامی کمپنی نے تیار کی ہے۔ جامعہ کراچی میں قائم کیمیائی اور حیاتیاتی سائنس کے بین الاقوامی مرکز نے ویکسین کے طبی تجربات کرنے کی منظوری دی ہے۔ڈاکٹر عطا الرحمن کا کہنا تھا پہلے مرحلے میں طبی تجربات تقریباً تین ماہ میں مکمل ہوں گے اور اس کا دوسرا مرحلہ پہلے ہی چین میں مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ تیسرامرحلہ پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد شروع ہوگا۔ تمام تجربات کی کامیاب تکمیل کے بعد کورونا وائرس کی روک تھام کی ویکسین اگلے سال اپریل اور جون کے مہینوں کے دوران ملک میں دستیاب ہوگی۔

ڈاکٹر عطاالرحمن 

مزید :

صفحہ اول -