جی ایچ کیو گیٹ پر باریاں لینے والے کس منہ سے فوج کو برا کہہ رہے ہیں: فیاض الحسن

  جی ایچ کیو گیٹ پر باریاں لینے والے کس منہ سے فوج کو برا کہہ رہے ہیں: فیاض ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (نمائندہ خصوصی)وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن کی جانب سے ایک اور اے پی سے کے انعقاد پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے لندن سے نواز شریف کی تقریر نشر کرنے کی اجازت دے کر آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن کے اندرونی انتشار کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ نواز شریف کی جی ٹی روڈ پر کی گئی تقریر شہباز شریف کی سیاست پر خود کش حملہ تھی۔ اے پی سی میں شہباز شریف نے اپنی تقریر کے ذریعے نواز شریف کی لگائی ہوئی آگ بجھانے کی ناکام کوشش کی۔ شہباز شریف کے ہوتے ہوئے بیگم صفدر اعوان کی اے پی سی میں شرکت اپنے چچا شہباز شریف پر عدم اعتماد کا ثبوت ہے۔ شہباز شریف گزشتہ کئی سالوں سے اپنے بڑے بھائی اور بھتیجی کو دھوکہ دینے میں مصروف ہیں۔ شہباز شریف کو نواز شریف کے ملک واپس آنے یا بیگم صفدر اعوان کے لندن جانے سے کوئی سروکار نہیں۔ انکا واحد مقصد اپنے اور اپنے بیٹے کے خلاف کیسز سے جان چھڑانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا نیب کے ذریعے احتساب بند کرنے کا دعویٰ این آر او کی فرمائش کے مترادف ہے۔آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن ایک دفعہ پھر تحریک عدم اعتماد لانے کا شوق پورا کر لے۔ اس تحریک کا حال بھی چیئرمین سینیٹ اور فیٹف قانون سازی کے خلاف لائی جانے والی تحاریک جیسا ہی ہو گا۔ نواز شریف کی تقریر کے بعد شہباز شریف کا چہرہ اترا ہوا تھا۔ نواز شریف اپنی تقریر سے عوام میں خود ایکسپوز ہوگئے، وہ جھوٹ بول رہے ہیں ان کو جھوٹ بولنے دیں۔ نواز شریف کی آج کی تقریر شہباز شریف کی سیاست پر خود کش حملہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے سوا گھنٹے تقریر کرکے بتا دیا کہ وہ بلکل ٹھیک ہیں اور ان کی صحت کو کوئی خطرہ نہیں۔ آج نواز شریف اور مریم نواز نے وہ ہی کیا جو گزشتہ 5سالوں میں شہباز شریف نے ان کی سیاست کیساتھ کیا۔ نواز شریف کس منہ سے فوج کو برا بھلا کہہ رہے ہیں؟ یہ وہ ہی ہیں جو جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر 2پر جا کر اپنی اپنی باریاں لیا کرتے تھے۔ یہ لوگ ملک کی معیشت بیڑہ غرق کرکے گئے ہیں۔ اچھا ہے یہ تقریر کرکے پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگئے ہیں۔
 فیاض چوہان

مزید :

صفحہ اول -