اپوزیشن کی اے پی سی سے حکومت پریشان ہو گئی ہے،اشرف بھٹی

  اپوزیشن کی اے پی سی سے حکومت پریشان ہو گئی ہے،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی کامیاب اے پی سی نے حکومت کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے۔ اسی لئے حکومتی وزراء نے ہڑ برانا شروع کردیا ہے حکومتی وزراء کی اڑی ہوئی ہوائیاں بتا رہی ہیں کہ اب ان کا رخصت ہوناٹھہر گیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپوزیشن کو ایک پلیٹ فارم پر لانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

 اور انہوں نے اپنی میزبانی میں ائیک عظیم ایشان اے پی سی کاانعقاد کیا ہے۔

 اس کامیاب اے پی سی نے آنے والی ملکی سیاست کا رخ متعین کردیا ہے آنے والے دنوں میں حکومت رخصت ہوتی ہوئی دکھائی دے گی اور پیپلز پارٹی کا عوامی راج آئے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -