گلگت بلتستان کو مشرو ط صوبائی حیثیت دینے کیلئے آئینی ترمیم کا فیصلہ 

      گلگت بلتستان کو مشرو ط صوبائی حیثیت دینے کیلئے آئینی ترمیم کا فیصلہ 

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کو مشروط صوبائی حیثیت دینے کیلئے آئینی ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت قانون کے ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان پاکستان کا صوبہ ہوگا۔ یہ فیصلہ گلگت بلتستان کی عوام کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں آئین کے آرٹیکل ایک اور 51 میں اہم تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ آئین کے آرٹیکل 257 اور 258 میں بھی تبدیلیاں ہونگی۔

آئینی ترمیم

 اسلام آباد (این این آئی)گلگت بلتستان کے انتخابات سے متعلق قومی سلامتی کے اداروں کے حکام نے سیاسی رہنماؤں پر واضح کیا ہے کہ فوج کو انتخابی عمل سے دور رکھاجائے۔ نجی ٹی وی کے مطابق گلگت بلتستان کے انتخابات کے حوالے سے سیاسی قیادت اور قومی سلامتی اداروں کے نمائندوں کے درمیان میٹنگ ہوئی۔ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کے اداروں کے حکام نے سیاسی رہنماؤں سے کہا کہ پاک فوج ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے اپنے فرائض ماضی کی طرح ادا کرتی رہے گی لیکن انتخابی عمل، پولنگ اور بیلٹ جیسے معاملات میں افواج پاکستان کو دور رکھا جائے اور سول امور اور معاملات کو سول انتظامیہ ہی سرانجام دے۔

مشورہ 

مزید :

صفحہ اول -