قومی کرکٹر شاہین آفریدی کا تاریخی کارنامہ، لگاتار چار گیندوں پر 4 وکٹیں 

  قومی کرکٹر شاہین آفریدی کا تاریخی کارنامہ، لگاتار چار گیندوں پر 4 وکٹیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی ٹیم کے نوجوان باؤلر شاہین آفریدی نے لگاتار چار گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کرکے تاریخی کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ انہوں نے یہ تاریخ انگلش کاؤنٹی میں ہمپشائر کی طرف سے کھیلتے ہوئے رقم کی۔شاہین آفریدی جو ان دنوں انگلش کاؤنٹی ٹی ٹونٹی چیمپئن شپ میں ہمپشائر کی طرف سے کھیل رہے ہیں نے یہ کارکردگی مڈل سیکس کے خلاف میچ میں بنائی۔ انہوں نے اپنے اوور کی آخری چار گیندوں پر مخالف ٹیم کے کھلاڑی جن میں ٹم مرتاغ، جون سمپسن، سٹیون فن اور تھیلان ولالا واتیا شامل تھے کی وکٹیں بولڈ کیں۔پاکستانی سٹار کھلاڑی شاہین شاہ آفری ٹی ٹونٹی کی تاریخ میں چار گیندوں پر چار وکٹیں لینے والے چوتھے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے چھ میچوں میں انہوں نے صرف ایک وکٹ حاصل کی تھی جبکہ ان کی ٹیم بھی مسلسل شکست کا سامنا کر رہی تھی۔اس میچ کی بات کی جائے تو ہمپشائر نے مڈیل سیکس کیخلاف پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے تھے۔ ٹیم کی جانب سے نارتھ ایسٹ 31، ایلسوپ 25 اور ہولینڈ بھی 25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ مڈل سیکس کی جانب سے تھیلان ولالا واتیا اور ساؤتر نے 3، 3 جبکہ ہولمین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ہمشائر کو 142 رنز کے دفاع میں جلدی وکٹوں کی ضرورت تھی۔ اس لئے ٹیم کی جانب سے فے لکس ایرگن نے بھی شاندار باؤلنگ کی اور پاور پلے میں 13 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔اس کے بعد شاہین آفریدی نے ایجیز باؤل کو اپنے خطرناک یارکر سے بولڈ کردیا۔ اس کے بعد سمپسن نے وکٹ پرجم کر کھیلنے کی کوشش کی تو پاکستانی سٹار باؤلر نے اپنی تباہ کن باؤلنگ کی۔
شاہین آفریدی

مزید :

صفحہ اول -