تانگہ پار ٹیو ں کی اے پی سی سے حکومت  کو کو ئی خطرہ نہیں،ڈاکٹر شاہد صد یق

    تانگہ پار ٹیو ں کی اے پی سی سے حکومت  کو کو ئی خطرہ نہیں،ڈاکٹر شاہد صد یق

  

 لاہور (پ ر) مرکزی رہنما پی ٹی آئی،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ تانگہ پار ٹیو ں کی اے پی سی سے حکومت کو کو ئی خطرہ نہیں ، بلاو ل کمپنی کی این آر او لینے کیلئے اے پی سی سے عمران خان حکومت کسی صور ت بلیک میل نہیں ہو گی،اپوز یشن کی اے پی سی پانی میں پتھر پھینک کر بھونچا ل بر پا کرنے کے مترداف ہے۔ اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ اپوز یشن کی خواہش پر کسی صور ت مڈٹرم انتخابا ت نہیں ہو نگے انتخا با ت 2023میں ہی ہو نگے۔

 تحریک انصا ف کی حکومت عوام کے ووٹ سے بر سر اقتدارآ ئی ہے اور ”وو ٹ کوعز ت“ دو”پار ٹی“ تحریک انصا ف کے مینڈ یت اوروو ٹ کی عز ت کیو ں نہیں کررہی؟۔ انہو ں نے کہاکہ باری باری اقتدار کے مزے لینے والے پہلی دفعہ دو نو ں خاندان جب اقتدار کے ایوانو ں میں نہیں پہنچ پا ئے تو یہ ملک دشمنی پر اتر آئے ہیں۔اپوز یشن کی اے پی سی کاایجنڈا صر ف کر پشن بچاؤتھا عوام دونوں خاندانو ں کو مسترد کر چکی ہے اپوز یشن کی سیا ست کا سور ج ہمیشہ کیلئے غرو ب ہو چکا ہے اب کسی کر پٹ فیملی کو این آ ر او ملے گا نہ وہ کڑے احتسا ب سے بچ سکے گی۔

  

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -