کراچی میں بھی شادی ہالز کھولنے کی اجازت، کورونا سے مزید ایک شخص جاں بحق 

کراچی میں بھی شادی ہالز کھولنے کی اجازت، کورونا سے مزید ایک شخص جاں بحق 

  

 کراچی(آئی ا ین پی) کراچی میں شادی ہالز کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت مل گئی۔ میرج ہال کا کاروبار بحال ہونے سے جہاں شہر کی رونق میں اضافہ ہوا وہیں بیوٹی پارلر، پکوان اور کیٹرنگ سمیت مختلف کاروبار میں بھی تیزی آ گئی۔ اب سورج ڈھلتے ہی سڑک کنارے میرج ہالز جگمگا اٹھتے ہیں، دہکتے کوئلوں پر بار بی کیو کا دھواں سما دلفریب کردیتا ہے، یہ رونقیں لوٹ توآئی ہیں لیکن اس شرط پر کہ کورونا سے بچاو کے لیے بنائے گئے ایس او پیز پر شادی ہال مالکان اور عوام مل کر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ شادی بیاہ کی تقریبات پر عائد پابندی ختم ہونے کا سنتے ہی کراچی کے بازاروں میں جہاں خواتین برائیڈل سوٹ کی خریداری میں مگن نظر آئیں تو دوسری جانب ڈیزائنرز نے شیروانی سینے کے لیے کمر کس لی۔ اسی طرح پارلرز میں بیوٹی آرٹسٹ بھی عروسی رنگ و روپ دلہن کو دینے میں مصروف ہوگئے دوسری طرف کورونا کے پھیلاو میں کمی آنے لگی، ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران وبا سیایک شخص جاں بحق ہوا جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 6 ہزار 416 ہو گئی۔ ملک میں 34 ہزار 544 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 640 افراد میں وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 671 ہو گئی ہے جن میں سے کورونا کے ایکٹیو کیسزکی تعداد 6 ہزار 952 ہے۔ کورونا سے متاثرہ 562 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔۔ ملک بھر میں اب تک 31 لاکھ 60 ہزار 924 کوروناٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، 735 ہسپتالوں میں کورونا کے 837 مریض زیرعلاج ہیں جبکہ کورونا سے متاثر 2 لاکھ 92 ہزار 303 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔بلوچستان کی تین جامعات کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر 26ستمبر تک بند کردی گئیں، تفصیلات کے مطابق اتوار کو بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئر نگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ، لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگری کلچر،واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل ،بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدارکو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر تعلیمی سر گرمیوں کیلئے 26ستمبر تک بند کردیا گیا ہے تاہم یونیورسٹیو ں میں انتظامی عملہ حاضر رہے گاپوری دنیا میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد  3کروڑ6لاکھ 85ہزار1تک پہنچ گئی ہے، امریکہ67لاکھ64 ہزار 970مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ بھارت53لاکھ8ہزار14 مصدقہ کیسز کیساتھ دوسرے اور برازیل 45 لاکھ28ہزار240مصدقہ کیسز کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ انگلینڈ میں عالمی وبا کورونا وائرس کا پھیلا روکنے کیلئے سخت قوانین متعارف کرا دیے گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انگلینڈ میں کورونا قوانین کی خلاف ورزی پر 10 ہزار  پاونڈ تک جرمانہ عائد ہو گا۔ بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد 54 لاکھ کے قریب پہنچ گئی  بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد 54 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے جب کہ وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 86 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ یورپ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر شدت اختیار کر گئی ہے، اور فرانس میں مزید ساڑھے 13 ہزار مریض سامنے آگئے ہیں۔

کورونا

مزید :

صفحہ اول -