لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی، فیکٹریوں، کارخانوں، ہو ٹلوں کے 734چالان 

لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی، فیکٹریوں، کارخانوں، ہو ٹلوں کے 734چالان 

  

لاہور (خبرنگار)ڈائریکٹر لیبر ساؤتھ ریجن لاہور ضیغم عباس مظہر نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ چار روزہ مہم کے دوران ورکرز کو کم از کم اجرت کی عدم ادائیگی  اور دیگر لیبر لاز کی خلاف ورزی پر171فیکٹریوں، کارخانوں،  ورکشاپوں اور ہوٹلوں کے 734چالان کر دیئے ہیں۔ ڈائریکٹر لیبر ساؤتھ ریجن ضیغم عباس مظہر کے مطابق صوبائی وزیر محنت پنجاب انصر مجید خان،سیکرٹری لیبر علی عامر جان،ڈی جی لیبر پنجاب فیصل نثار چوہدری کی ہدایات پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں فیکٹریوں، کارخانوں اور ورکشاپوں میں لیبر لاز کی خلاف ورزی کی چیکنگ کے لئے چار روزہ مہم شروع کی گئی ہے اور اس مقصد کے لیے لاہور میں ان کی نگرانی میں فیکٹریوں اور کارخانوں سمیت ورکشاپوں اور ہوٹلوں میں لیبر لاز کی خلاف ورزی کی چیکنگ کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں اور ان کی خود نگرانی کی۔ جس میں ان ٹیموں نے 171 اداروں کا اچانک دورہ کیا۔ ان فیکٹریوں کارخانوں سمیت ورکشاپوں اور ہوٹلوں میں اوسطاً سات سے دس لیبر لاز کی خلاف ورزی پائی گئی ہے۔ جس پر ان اداروں کیخلاف  محکمہ لیبر کے قوانین کے تحت ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی گئی اور 734چالان کر کے متعلقہ عدالتوں میں بھجوائے جارہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -