گڈز ٹرانسپور ٹر ز و فا قی وزیر مراد سعید کیخلا ف اسلام آباد ہائی کور ٹ پہنچ گئے

    گڈز ٹرانسپور ٹر ز و فا قی وزیر مراد سعید کیخلا ف اسلام آباد ہائی کور ٹ پہنچ ...

  

 لاہور (آن لائن)گڈز ٹرانسپورٹ اونرز کی طرف سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی وزیر مراد سعید،وفاقی سیکرٹری ظفر حسن،چیئر مین  NHAسکندر قیوم اور آئی جی موٹروے پولیس کلیم امام کے خلاف توہین عدالت کی رٹ پٹیشن دائر کر دی گئی ہے جس میں Petitionerاویس چوہدری ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا ہے کہ مذکورہ عہدیداران نے ایکسل لوڈ لمٹ کے قانون اور اس بابت تفصیلی عدالتی فیصلہ پر عملدرآمد نہیں کروایا،جبکہ ملک بھر میں اوورلوڈنگ کھلم کھلا جاری ہے جس سے ملکی شاہراہوں کو ناقابل تلافی نقصان اور حادثات میں انسانی زندگیاں ضائع ہو رہی ہے لہٰذا معزز عدالت الزام علیہان کے خلاف انضباطی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں قرار واقعی سزا دے اور متعلقہ اداروں کو فی الفور ایکسل لوڈ لمٹ کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کروانے کے احکامات صادر فرمائے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر پٹیشن سماعت کے لیے منظور جبکہ درخواست پر21ستمبر 2020 کو سماعت ہو گی۔

مراد سعید

مزید :

صفحہ اول -