اہم ترین ایم 8شاہراہ کی تعمیر کیلئے ٹینڈر جاری کردیا گیا، عاصم سلیم باجوہ

  اہم ترین ایم 8شاہراہ کی تعمیر کیلئے ٹینڈر جاری کردیا گیا، عاصم سلیم باجوہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوادر(آئی این پی)  چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ اہم ترین ایم 8 شاہراہ کی تعمیر کے لیے ٹینڈر جاری کردیا گیا، ایم 8 شاہراہ کی تعمیر سے گوادر بندرگاہ تک رسائی مزید آسان ہوجائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ایم 8 سے علاقے میں سماجی و اقتصادی ترقی اور استحکام آئے گا۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ منصوبوں سے علاقے میں پایاجانے والا احساس محرومی ختم ہوگا، علاقے کے عوام کووہ سب دیا جارہا ہے جس کیوہ دہائیوں سیمنتظر تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کی منصوبوں پر کام دن رات جاری ہے۔
عاصم سلیم باجوہ

مزید :

صفحہ اول -