ملک میں ابھی بھی کورونا کے 6369 کیسز موجود ہیں،پی ایم اے

    ملک میں ابھی بھی کورونا کے 6369 کیسز موجود ہیں،پی ایم اے

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان میں WHOکے نمائندہ ڈاکٹر پلیتھا ماہی پالا کے بیان جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان نے کرونا پر قابو پا لیا ہے نے طبی ماہرین اور اداروں کو حیرانگی اور تذبذب کا شکار کر دیا ہے۔ حقیقت حال یہ ہے کہ پاکستان میں  اس وبا سے پاکستان میں 303941افراد متاثر ہوئے جن میں سے 6403 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ آج بھی 6369کیسز موجود ہیں۔ اور گزشتہ 24گھنٹوں میں 10افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔پروفیسر اشرف نظامی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پی ایم اے کے عہدیداران نے عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ کو عالمی وبائی صورتحال میں  محتاط رویہ اور اپنے بیان کی وضاحت کا مشورہ دیا ہے۔

 کیونکہ پاکستانی معاشرہ پہلے ہی کرونا سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات (SOPs) پرعمل کرنے سے گریزاں ہے۔  مزید برآں اگرکرونا کے پاکستانی حالات کو اُن کی توجیہی بنیاد بنا کر پاکستان اور افغانستان کو پولیو سے متاثرہ ممالک کی فہرست سے بھی نکال دینا چاہئے۔ان خیالات کا اظہارپی ایم اے ہاؤس میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی صدر پی ایم اے لاہور نے کی۔  اجلاس میں ڈاکٹر ملک شاہد شوکت جنرل سیکریٹری پی ایم اے لاہور، ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری،پروفیسر ڈاکٹر تنویر انور،ڈاکٹرارم شہزادی، ڈاکٹر واجد علی، ڈاکٹر بشریٰ حق،ڈاکٹر احمد نعیم،ڈاکٹر نادر خان، ڈاکٹر ریاض ذوالقرنین اسلم اور ڈاکٹرسلمان کاظمی نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -