پی ٹی آئی واحد سیاسی جماعت جو عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے،پرویز خٹک

پی ٹی آئی واحد سیاسی جماعت جو عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے،پرویز خٹک

  

نوشہرہ (این این آئی) وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان بھر کے عوام نے ملک کی بہتر معیشت اور اپنی آنے والی نسلوں کی روشن مستقبل کی خاطر کرپٹ سیاسی ٹولے کو مسترد کرتے ہوئے ان کی ناکام سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا ہے اس لئے عوام نے دیگر سیاسی جماعتوں کی لیڈر شپ کی عوام دشمن پالیسوں کے خلاف پی ٹی آئی میں شمولیت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے کیونکہ پی ٹی آئی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ان خیالات کا اظہار نوشہرہ کلاں میں چیف آف قاضیان قاضی فہیم الحق کے گھر آمد اس موقع پرکیا  اس موقع پر وزیر دفاع  پرویز خان خٹک کے ہمراہ حلقہ پی کے 63سے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار میاں عمر کاکاخیل،ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک تھے وزیر دفاع پرویز خان خٹک، ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک، پی ٹی آئی کے امیدوار میاں عمر کاکاخیل اور قاضی فہیم الحق نے پرچم کشائی کی اور بعد میں پرویز خان خٹک اور میاں عمر کاکا خیل نے کیک کاٹا  پرویز خان خٹک نے مزید کہا کہ  قاضی فہیم الحق کی شمولیت سے تحریک انصاف مضبوط قوت بن چکی ہے کیونکہ قاضی فہیم الحق اور ان کے خاندان کا اس حلقہ انتخاب پر جمہوریت کے لئے قربانیاں اور جدو جہد خراج تحسین ہے۔

پرویز خٹک 

مزید :

صفحہ اول -