اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی کرپشن بچانے کا ایجنڈا ہے،ہمایوں اختر

  اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی کرپشن بچانے کا ایجنڈا ہے،ہمایوں اختر

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ جیسے جیسے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان آگے بڑھ رہا ہے۔ اپوزیشن کی سیاست کی نبض ڈوب رہی ہے،مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) سمیت تمام جماعتیں اے پی سی سے سیاسی تقویت لینے میں بری طرح ناکام رہی ہیں،اپوزیشن جماعتوں نے اے پی سی میں ملک و قوم کیلئے نہیں بلکہ اپنی کرپشن اور سیاست بچانے کا ایجنڈا طے کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پارٹی رہنماؤں کے وفد اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 ہمایوں اختر خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اپوزیشن کی سازشوں اور پراپیگنڈے کے باوجود ملک کو کامیابی سے لے کر آگے بڑھ رہے ہیں، کورونا وائرس کی وباء  کے باوجود پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھی ہے، ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے جبکہ دیگر معاشی اشاریے بھی مثبت آرہے ہیں لیکن اقتدار سے دوری کی وجہ سے اپوزیشن کو تسلی ہی نہیں ہو رہی اور ان کی نظر میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کرنا ہی ترقی کا اصل پیمانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی اے پی سی ''کھایا پیاکچھ نہیں گلاس توڑا بارہ آنے ''کے مصداق اپنے اختتام کو پہنچی اور حکومت پر دباؤ بڑھانے کے تمام حربے ناکام رہیں گے۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان مضبوط اعصاب کے مالک ہیں وہ کرپشن کیسز میں نامزد ملزمان کے اکٹھ سے ہرگز خوفزدہ ہوں گے اور نہ کسی دباؤ میں آئیں گے، وزیر اعظم عمران خان بر ملا کہہ چکے ہیں کہ اپوزیشن سے ہر معاملے پر بات ہو سکتی ہے لیکن ملک و قوم کی دولت لوٹنے والوں کو این آر او ملے گا اور نہ احتساب کرنے والے اداروں کی راہ میں کوئی رکاوٹ ڈالی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -