اپوز یشن کی اے پی سی سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکا رہو گئی، بلا ل میر

   اپوز یشن کی اے پی سی سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکا رہو گئی، بلا ل میر

  

 لاہور(پ ر) سر براہ جمعیت علما ء اسلام کے معاو ن خصوصی برائے لاہور محمد بلا ل میر نے کہا ہے کہ اپوز یشن کی اے پی سی سے حکومت بو کھلاہٹ کا شکا رہو گئی،تحریک انصا ف کے دو ر میں ”انصا ف‘‘ در بدر ہو چکا۔ حکومت ملک کیلئے سکیورٹی رسک بن چکی۔دو سا ل میں ناجا ئز اور مسلط نااہل حکمرانو ں نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔ ان خیا لا ت کا اظہار انہوں جے یو آئی کے رہنماؤں حاجی منظور خان آفریدی،حا فظ عبد الرحمن و دیگر سے گفتگوکر تے ہو ئے کیا۔

 انہو ں نے کہاکہ اپوز یشن کی اے پی سی کے بعد حکمرانو ں کے چہرے سے مسکراہٹ غا ئب ہو چکی ہے،ریا ست مدینہ کا دعوی کرنے والو ں کے دور میں لو گ مہنگا ئی کی وجہ سے خود کشیاں کر نے پر مجبور ہیں عور توں اور بچو ں سے جنسی زیادتی کے واقعا ت میں اضا فہ ہو چکا اور ملک میں جنگل کا قانون ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ملک میں عملی طور پر حکومت نا کام ہو چکی ہے  وزیر مشیر ڈ ٹ کر کر پشن کررہے ہیں۔ان شا ء اللہ اپوز یشن کی حکومت کو ہٹانے کیلئے جدو جہدد ضرور رنگ لائے گی کیو نکہ جب ظلم بڑھتا ہے تو وہ مٹ جا تا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -