برطانوی وزیراعظم تنخواہ کٹنے سے پریشان،بیٹے کیلئے آیا نہیں رکھ سکیں گے  

  برطانوی وزیراعظم تنخواہ کٹنے سے پریشان،بیٹے کیلئے آیا نہیں رکھ سکیں گے  

  

لندن (این این آئی) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے دوستوں کا خیال ہے کہ بورس جانسن تنخواہ میں کٹوتی کے بعد اپنے بیٹے کے لیے آیا نہیں رکھ سکیں گے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بورس جانسن کی تنخواہ کٹوتی کے بعد ایک لاکھ 50 ہزار پاونڈ سالانہ ہے، وہ رواں برس کے اوائل میں ایک بچے کے باپ بنے تھے۔بورس جانسن کے دوستوں کا موقف ہے کہ بورس جانسن کے گھر میں ملازمہ بھی نہیں، صفائی کرنے کے لیے ایک ملازم ہے اور وہ اس سلسلے میں پریشانی کا شکار ہیں کہ اپنے بچے کے لیے آیا کیسے رکھیں؟

برطانوی وزیراعظم

مزید :

صفحہ اول -