انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ   کے قائدین کا مولانا احمدشفیع  کی وفات پراظہار تعزیت

     انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ   کے قائدین کا مولانا احمدشفیع  کی وفات ...

  

لاہور (پ ر)  عالم اسلام کی عظیم علمی شخصیت، دارالعلوم ہاٹ ہزاری بنگلہ دیش کے مہتمم وشیخ الحدیث کی 105 سال کی عمر میں انتقال پر انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ،مولانا عبدالرؤف مکی، مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،معاون خصوصی امیر مرکزی مولانا محمد بن سعید، مولانا قاری محمد طیب عبا سی،مولانا امداداللہ قاسمی،مولانا قاری شبیر احمد عثمانی، مولانا قاری محمد رفیق وجھوی،مولانا غلام یاسین صدیقی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم انتہائی متقی، پرہیز گار اور نیک سیرت انسان تھے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -