ہربنس پورہ،سرکاری اراضی سکول، دکانوں کی غیرقانونی تعمیر

  ہربنس پورہ،سرکاری اراضی سکول، دکانوں کی غیرقانونی تعمیر

  

لاہور (اپنے نمائندے سے)ہربنس پورہ میں واقع صوبائی حکومت کی ملکیت اراضی پر قبضہ کرتے ہوئے گیٹ وے سکول کی تعمیر اور کمرشل دوکانیں بنانے کا نوٹس لے لیا گیا۔صوبائی حکومت کی ساڑھے تین کنال سرکاری اراضی پر محکمہ تعلیم کے سابق اہلکار نے سیاسی بنیادوں پر قبضہ جما رکھا ہے۔رانی پنڈ میں واقع اس سرکاری اراضی ناصرف کمرشل دوکانین بنا کر کرایہ وصول کیا جارہا ہے بلکہ سکول کی مد میں بھی اچھا خاصا ریونیو اکٹھا کیا جارہا ہے۔کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی کا قبضہ کس پٹواری کی تعیناتی کے دوران ہوا۔میاں محمود نامی محکمہ تعلیم کے سابق اہلکار سرکاری زمین پر غیرقانونی تعمیرات کررکھی ہیں۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے   پٹواری، تحصیلدار کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -