ایڈمنسٹریٹر داتا دربار کا دربار میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ

  ایڈمنسٹریٹر داتا دربار کا دربار میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ

  

لاہور(فلم رپورٹر)داتا دربار علی ہجویر ی کے ایڈمنسٹریٹر خالد محمود سندھو نے دا تا دربار کے احاطہ اور گردو جوار میں سکیورٹی کی صورت حا ل کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ڈ یوٹی پر مامور اہلکاروں و رضاکاروں کو مزید چاک و چوبند رہنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی مشکوک شخص اور جیب تراشوں کوفور ی حراست میں لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ زائرین کوپینے کا ٹھنڈا پانی،شیلٹر اور لنگر بھی متواتر فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دربار پر رکھے کیش بکسوں کی بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔انہوں نے زائرین سے اپیل کی کہ وہ نزرانہ کی ر قم اپنے ہاتھوں سے کیش بکس میں ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ ہے کہ امام الاولیاء الشیخ السید علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش کا 977واں سالانہ عرس مبارک عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز رسم چادرپوشی سے ہوگا۔ اس کے بعد حسبِ روایت سبیل دودھ کا افتتاح کیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -