ڈاکٹر نے نواز شریف کومشورہ دیاویڈیو لنک آزمائیں افاقہ ہوگا، فیصل جاوید

 ڈاکٹر نے نواز شریف کومشورہ دیاویڈیو لنک آزمائیں افاقہ ہوگا، فیصل جاوید

  

اسلام آباد (آ ن لائن) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کے چیئرمین سنیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ لگتا ہے ڈاکٹر نے نواز شریف کو پہلے یہ کہا کہ صبح، دوپہر،شام تین وقت سلفییاں لینی ہیں،اب یہ ہدایت دی ہے کہ ویڈیو لنک آزمائیں افاقہ ہوگا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں نواز شریف کا نام لکھے بغیر انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر یہ بھی کہہ دے کہ اب آپ بالکل ٹھیک ہیں،پاکستان جاکر ہی اے پی سی کرلیں۔ اللہ سب کو صحت مند رکھے،ویسے جاتے وقت ہی صحت ٹھیک ہوگئی تھی وہاں سے ہی واپس آجانا چاہیے تھا۔

 فیصل جاوید

مزید :

صفحہ اول -