الخدمت فاؤنڈیشن 13ہزار یتیم بچوں کی کفالت کر رہی ہے،عبدالعزیز عابد

  الخدمت فاؤنڈیشن 13ہزار یتیم بچوں کی کفالت کر رہی ہے،عبدالعزیز عابد

  

لاہور(سٹی رپورٹر) صدر الخدمت فاونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد نے کہا ہے کہ الخدمت  13000ہزار یتم بچوں کی کفالت کر رہی ہے جو ایک کارخیر کا بڑا عظیم کارنامہ ہے اور اس کار خیر میں ہمارے ڈونرز ہمارے بازوں ہیں جن کے تعاون سے الخدمت فاونڈیشن غریب اور مستحق لوگوں کی فلاح و بہبود کے مختلف پراجیکٹس چلارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فاونڈیشن کے زیرکفالت ارفن بچوں کی تربیتی اورتعارفی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے محمدعرفان(ڈونر) اور سیکرٹری الخدمت لاہورمغیث شاہد قریشی نے خصوصی شرکت کی۔  عبدالعزیز عابد نے کہا کہ کفالت یتم کا یہ انتہائی اہم پروگرام ہمارے ڈونر کے تعاون سے چل رہا ہے۔ آرفن بچوں کی کفالت ان کے گھروں پر کی جاتی ہے۔آرفن بچوں کی ماؤں کے لئے بلاسود قرضوں کی فراہمی کا اہتمام بھی الخدمت فاؤنڈیشن کرتی ہے۔

 جبکہ اس وقت تک 300 سے زائدبیوہ خواتین کو قرضے جاری کئے جا چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آرفن بچوں کی تعلیم وتربیت کیلئے ماہانہ ورکشاپ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -