بلاول بھٹو زردار ی کی کال پر اپوزیشن جماعتوں کا اکٹھے ہونا خوش آئند،وقاص منشاء
لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء چوہدری وقاص منشاء پرنس نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی کال پر تمام جماعتوں کا اکھٹے ہونا اور نواز شریف کا ویڈیو لنک کے ذریعے لندن سے براہ راست خطاب کرنا اس بات کی علامت ہے کہ آج بھی پاکستان کی سب سے بڑی جماعت پیپلز پارٹی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج بلاول بھٹو کی سالگرہ ہے جس پر پارٹی کی تمام قیادت،جیالے،عہدیدار،ورکر انہیں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے جب سے عملی سیاست میں قدم جمائے ہیں پاکستان کے سیاستدانوں کی نیندیں حرام ہو گئیں ہیں۔
کیونکہ یہ لوگ جانتے ہیں کہ بلاول بھٹو زردار،شہید بھٹو کا نواسہ اور محترمہ بی بی شہید کا بیٹا ہے جس کو سیاست گھر سے ملی ہو وہ ملک کے لیے ہی سوچے گا۔گزشتہ روز اے پی سی کو اکھٹا کر کے بلاول نے جو کارنامہ سر انجام دیا ہے حکومت اس سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے۔