سکائی لائن کیڈٹ سکول شاہدرہ کی طالبہ کااعزاز
لاہور(سٹی رپورٹر) سکائی لائن کیڈٹ سکول شاہدرہ میٹرک کا رزلٹ شاندار رہا۔طالبہ سیدہ ایمان بخاری نے 1033 نمبرز لیکر بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کر لی۔ اس حوالے سے سکول کے چیئرمین میجر ڈاکٹر اعجاز شاہ نے کہا کہ یہ میرے لئے بہت خوشی کا مقام ہے کہ میرے طالب علم نے اپنا اور سکول کا نام روشن کیا ہے۔میں اپنے تمام سٹاف کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے بھرپور محنت کی اور ایک کامیاب رزلٹ سامنے آیا۔طالبہ ایمان بخاری کا کہنا ہے کہ میں اپنے مستقبل میں ڈ اکٹر کا عزم رکھتی ہوں۔