حکومت اوراپوزیشن کے پاس عوام کیلئے کوئی ایجنڈا نہیں: مجاہد عبد الر سو ل

            حکومت اوراپوزیشن کے پاس عوام کیلئے کوئی ایجنڈا نہیں: مجاہد عبد الر ...

  

     لاہور(نمائندہ خصوصی)  صدر سنی تحریک پنجا ب مذہبی سکا لر علامہ مجاہد عبدالر سو ل نے کہاہے کہ حکومت اوراپوزیشن کے پاس عوام کیلئے کوئی ایجنڈا نہیں، عمران خان یادرکھیں سود ریاست مدینہ کیلئے سودمندنہیں ہوگا،وہ قدرت کے غضب سے ڈریں، حکمرانوں اوراپوزیشن کازور عوام کو مہنگا ئی سے بچانے کی بجائے صرف ایک دوسرے کوگرانے پرہے۔ان خیالات کا اظہارانہو ں نے علامہ پیر شیرمحمد مجتبا ئی،مفتی محمد شفا قت ہمد می، قاری عنصر سلطانی،مفتی محمد رمضان قادری،محمد سرور فریدی و دیگر سنی تحریک کے رہنما ؤ ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

 علامہ مجاہد عبدالر سو ل نے مزید کہاکہ وفاق سمیت ہرصوبائی حکومت اورایوانوں میں براجمان پارٹیوں کے منفی رویوں نے احتساب سمیت ریاست کے ہرنظام کوناکام کردیا،پی ٹی آئی،پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ن) کے سیاسی مفادات ان تینوں پارٹیوں کی سیاست کامحور ہے،یہ لوگ عوام کوبیوقوف بنارہے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ اگر ملک کومسا ئل کی دلد ل سے نکالنا ہے تو فوری طور پر ملک میں نظام مصطفی کورائج کیا جائے ملک کے تمام مسا ئل کاحل صرف نظام مصطفی میں موجود ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -